کبیر والا،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 نوجوان جاں بحق


کبیروالا(صباح نیوز)کبیروالا میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کبیروالا کے علاقے جھنگ روڈ پر ماڑی سہو کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے نوجوانوں کی شناخت آصف، اجمل اور محسن کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔