گھوٹکی(صباح نیوز) ضلع گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو کے دونوں اطراف گنے کی کاشت پر پابندی عائد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے کے دونوں اطراف 1500 میٹر تک گنے کی کاشت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ گنے کی فصل کے باعث ڈاکوپولیس کو آسانی سے ہدف بناتے ہیں، اس کی وجہ سے ناکوں پرتعینات اہلکاروں کو دشواری کاسامنا رہتا ہے۔اس کے علاوہ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر لوکیشن 437 سے 505 تک سیفٹی کے لیے پولیس ناکے ہیں۔