ساہیوال (صباح نیوز)پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی وجہ سے پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو گئی۔برائلر مرغی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گوشت والی دکانیں بند کر دی گئیں، پولٹری ٹریڈ سے منسلک برائلر سپلائی والی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ فارم سے برائلر مہنگا لے کر سستا کیسے سپلائی کریں ، حکومت نے اصل ریٹ سے بھی 50،60روپے کم ریٹ دیا،جس پر سپلائی ممکن نہیں۔واضح رہے کہ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا تھا کہ نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments