کراچی (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ27 رمضان المبارک لیلة القدرکو قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ اس کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور پرامن، اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے جدو جہد ہر پاکستانی کی اولین ذمے داری ہے۔آئندہ ہرسال 27 رمضان سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔اسلام اورنظریہ پاکستان ہی ملکی سلامتی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔ رمضان قرآن اوریوم باب الاسلام ،یوم بدرسمیت اسلامی فتوحات سمیت قیام پاکستان کا بھی مہینہ ہے۔یوم پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی امیرکامزیدکہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ سے کئے گئے عہدسے خلاف ورزی کے نتیجے میں آج وطن عزیز مہنگائی دہشتگردی سمیت بے شمارمسائل سے دوچار ہے۔اسلام وکلمہ طیبہ اورپاکستان کا مطلب کیا لا الٰہ الا اللہ کے نعرے پرحاصل کئے گئے ملک میں قرآن وسنت کی بجائے آج بھی انگریز کا کالاقانوں اوراللہ واس کے رسولۖ سے بغاوت پرمبنی نصاب تعلیم اورسودی نظام معیشت جاری ہے جوکہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔مفادپرست اورآئی ایم ایف کی غلام قیادت کی بزدلانہ و غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج وطن عزیز اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے پوراملک دہشتگردی بدامنی کی لپیٹ اورصوبہ سندھ میں ڈاکوراج ہے۔یوم پاکستان کے موقع پرنہ صرف ملک کی ترقی وسلامتی اتحادامت،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نصرت کے لیے خصوصی دعائیں،اسلامی نظام کے نفاذ اورجعلی مینڈیٹ سے مسلط قیادت کچے وپکے کے ڈاکوئوں سے نجات حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے کاعزم کیا جائے۔
Load/Hide Comments