سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی کے تحت سندھ میں کراچی تا کشمور جمعتہ الوداع کو یومِ القدس بھرپور جوش وجذبے سے منایاگیا

کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعتہ الوداع کوکراچی تا کشمور یوم القدس کے طورپر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹنڈوآدم میرپورخاص،  ٹھٹھہ، کشمور، کندھکوٹ،ٹنڈوالہ یار،شکارپور اور بدین سمیت سندھ کے مختلف مقامات میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طورپرمنایا گیا اور اس حوالے سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گئیں جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی قائدین سمیت علمائے کرام نے خطاب کیا۔شرکانے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل کا ایک علاج الجہاد lالجہاد، اسرائیل کے جو یار ہیں غدار ہیں غدار ہیں، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعرے درج تھے، شرکااسرائیل اور بے حس مسلم حکمرانوں کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود غزہ میں ابادی اسکول و ہسپتالوں پر بمباری سفاکیت ہے۔ غزہ میں انسانیت سوز مظالم اوراقوام متحدہ کی قرارداد پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی شرمناک عمل ہے۔ فلسطینی نہ صرف اپنے دفاع بلکہ عالم اسلام کی جنگ لڑریے ہیں۔ناقابل شکست ریاست کا غرور خاک میں ملانے اور 6 ماہ سے اسرائیلی سفاکیت کا مقابلہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ پوری مسلم دنیا قیدی اور  غلام جبکہ صرف فلسطینی ہی آزاد ہیں۔ میرپورخاص:اسرائیل کی وحشیانہ انسانیت سوز بمباری و ظلم کے خلاف ، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی مر پورخاص کے تحت یکجہتی غزہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل ، محمد عاصم شیخ ، ڈاکٹر مسعود عباس اور ڈاکٹر دانش انڑ نے خطاب کیا۔ریلی دفتر جماعت اسلامی ٹورآباد سے نکالی گئی۔ شرکا غزہ یکجہتی ریلی نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر پدحل مارچ کیا اور مارکیٹ چوک پر جلسے کی صورت اختا ر کرگئی ریلی میں سیکڑوں کارکنان و شہریوں نے شرکت کی۔

شرکااسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے لگاتے رہے اور اسرائیلی مصنوعات کے ایف سی ، پیپسی کولا سمیت تمام اشیاکے مکمل بائکایٹ کا عزم کیا۔ریلی میں معصوم بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بدین: مسجد اقصی کھوسکی روڈ بدین سے بدین پریس کلب/ایوان صحافت تک مظلوم فلسطی س عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں برادر تنظیمات کے علاوہ تاجری برادری سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ضلع بدین کے امرش سد علی مردان شاہ نے کی-جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ مسجد اقصی کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیارہے- آج جمعہ الوداع کا دن فلسطینی کے مظلوم عوام سے عہد وفا کا دن ہے- اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانا اخلاقی و انسانی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج فلسطنل لہولہان ہے بیت المقدس کی حفاظت ہمارا دینی اور ایمانی فریضہ ہے۔لاڑکانہ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعتہ الوداع کے موقع پر جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے القدس ریلی نکالی گئی، امیر جماعت اسلامی ضلع لاڑکانہ قاری ابو زبیر جکھرو، ایڈووکیٹ محمد عاشق دھامراہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع لاڑکانہ، عبد الحمید مغل نائب امیر جماعت اسلامی لاڑکانہ، عباس علی دھانی نے خطاب کیا۔ اس موقع پرشہریوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جندودیرو سے مدئجی پریس کلب سے ریلی نکالی گئی حافظ سرفراز اور حافظ منصور بھٹو نے خطاب کیا جبکہ کھڈرو، ٹنڈو آدم اور جھڈو سمیت دیگر متعدد مقامات پر بھی القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ دریں اثنا علما کرام نے اپنے جمعہ کے خطاب میں قابض ریاست اسرائیل کی درندگی کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں کی نصرت استقامت اور سرزمین انبا کی ازادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں