مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی صورتحال تشویشناک،وائرس سے 14اموات،6570مثبت کیسز


سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ روز 7ماہ بعد 14افراد فوت ہوئے ۔اس سے قبل 12جون 2021کو 14افراد کی جان گئی تھی۔ادھر وادی میں مارچ 2020 کے بعد ایک دن میں ریکارڈ5000سے زائد کیسز سامنے آئے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 74560 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 65مسافروں سمیت  6570افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں ۔

متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 9ہزار 166ہوگئی ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 6570افراد میں جموں میں 1555جبکہ کشمیر میں ریکارڈ 5015افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں اس تعداد میں پہلی بار متاثرین کے کیسز سامنے آئے ہیں جو مارچ 2020کے بعد ریکارڈ ہے۔5015افراد میں 25افراد بیرون ریاستوں سے وادی لوٹے جبکہ 4990افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔  سرینگر میں سب سے زیادہ 1450، بارہمولہ میں 396، بڈگام میں 971، پلوامہ میں 107، کپوارہ میں 395، اننت ناگ میں 416، بانڈی پورہ میں 243، گاندربل میں 295،کولگام میں 697 جبکہ شوپیان میں 45افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 59ہزار 613ہوگئی ہے۔ وادی میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7افرد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2سرینگر ، 2اننت ناگ اور 3بارہمولہ ضلع  سے تعلق رکھتے تھے۔

کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2367ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے1555افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 40بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں لوٹے  جبکہ دیگر 1515افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔  1555متاثرین میں جموں میں 849، ادھمپور میں 121، راجوری میں 100، ڈوڈہ میں 114، کٹھوعہ میں 81، سانبہ میں 112، کشتواڑ میں 12، پونچھ میں 82، رام بن میں 41 جبکہ ریاسی میں 43افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 49ہزار 553ہوگئی ہے اس دوان مزید 7افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 6ضلع جموں جبکہ ایک راجوری میں فوت ہوا۔ صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2260ہوگئی ہے۔