پرویز الٰہی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے،بیرسٹرسیف


پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخواا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے، میڈیکل ٹیم کو پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے ،پرویز الٰہی پر تشدد ثابت ہوگیا تومریم نواز کیخلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الٰہی گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا، میڈیکل ٹیم کو پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرویز الٰہی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے،ہمیں شدید تشویش ہے کہ مریم نواز ذاتی انتقام لے رہی ہیں اور ان کی ظالمانہ و آمرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے، مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الٰہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔