کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ورلڈبنک کی ہدایت پر مسلط لوگوں کو اہم وزارتیں دینا،معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا،مالیاتی اداروں کی ایماء پر گیس بجلی بلوں میں اضافہ اور سودی قرض کے حصول شادیانے بجاناغلامی ناکامی وتباہی کے سوا کچھ نہیں۔مائنزحادثات کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی کرکے عبرت ناک سزادی جائے، بلوچستان کے عوام کو نارواگیس ٹیکسزبھاری بلوں سے نجات دلائی جائے، یونیورسٹی اساتذہ وملازمین احتجاج پر،مادرعلمی کے مالی بحران حل کرکے ہرسطح پر بدعنوانی ونااہلی ختم کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ایک طرف بجلی وگیس قیمتوں میں اضافہ کر دہی ہے دوسری جانب مختلف نارواظالمانہ ٹیکسزبلوں میں جمع کرکے غربت ومہنگائی کے ستائے عوام کودونو ں ہاتھوں سے روٹ رہے ہیں۔بھاری بڑے گیس بجلی بلز نے عوام کو زہنی مریض بناکر خودکشی وخودسوزی پر مجبور کر دیا ہے یونیورسٹی کا مالی بحران ضل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہرنائی زردآلوکوئلہ کان میں بارہ افراد کی ہلاکت پر دکھ اورافسوس ہوا۔حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف نہ دینا زیادتی ہے غربت بے روزگاری اور مہنگائی کے ستائے ہوئے غریب عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں۔
حکمرانوں نے ملک کو مستقبل طور پر آئی ایم ایف کا غلام بنادیا مالی مشکلات کے شکار دیوالیہ ملک کے حکمران کی شاہ خرچیاں کم ہوئی نہ مفت خوری ۔اب بھی ہر طرف مفت خوری بدعنوانی اورکمیشن مافیازکا دوردورہ ہے حکومت ہرسطح پر قناعت سادگی ،بچت ودیانت داری کو رواج دیکر وزراء بیوروکریسی وآفیسر سمیت تمام اداروں کے مفت خوروں پرپابندی لگاکر سب کو عوام کی طرح گیس بجلی بل جمع کرنے اور مفت مراعات لینے پر سے منع کرکے مالی مسائل ومشکلات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔تاجر برادری مخیرحضرات اچھے سرمایہ دار رمضان المبارک میں غرباء ومساکین کوراشن کی فراہمی میں تعاون کریں ۔
الخدمت فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں نہ صرف فلسطین کے مظلوم عوام کو راشن ودیگر ضروریات پہنچارہے ہیں بلکہ ملک وبلوچستان میں بھی غرباء ومساکین کو راشن کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ رمضان کا پہلاعشرے میں بدترین مہنگائی کی وجہ سے روزہ داروں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔رمضان کا پہلے عشرے میں مہنگائی غربت کی وجہ سے کم آمدنی والے غرباء ومساکین کے دسترخوان ویران رہے مخیر حضرات ،تاجر برادری وعوام مساکین و مستحقین کی مددکیلئے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں ۔تاجر دکاندار بھی مال وزندگی میں سکون وبرکت اور خیر وعافیت کیلئے غرباء ومساکین کو ریلیف دیتے ہوئے زیادہ وناجائزمنافع سے گریزکریں اور صدقہ وخیرات اورصدقات کے طور پر اشیاء کم وسستے قیمتوں پر فروخت کریں ۔سستے بازار ،رمضان دسترخوان ،عوام کو ریلیف دینے اور یوٹیلٹی اسٹور پر رعایت کیساتھ سفید پوش طبقات،ضرورت مند ہونے کے باوجودنہ مانگنے والوں کی مدد کی ضرورت ہے