جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے کل کراچی تا کشمور سندھ میں یومِ باب الاسلام منایا جائے گا

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے 10رمضان المبارک کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یومِ باب الاسلام بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا،صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد،میرپورخاص،ٹھٹہ،بدین،جیکب آباد،لاڑکانہ،نواب شاہ،ٹنڈوآدم،عمر کوٹ سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ سیمینار،مذاکرے اور جلسوں سے معروف عالم دین،دانشور اور جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی رہنما خطاب کریں گے.مقررین فاتح سندھ محمد بن قاسم کی ایک مظلوم بہین کی پکارپرسندھ آمد ،سندھ کو باب الاسلام کا شرف بخشنے اور داہرکے لوٹ مار کے دور کو ختم کرکے سندھ کو امن وآتشی کا مرکز بنانے والے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔دریں اثناء مولانا سداللہ بھٹو میرپورخاص،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد،محمد حسین محنتی ،حافظ نصراللہ چناکراچی،ممتاز حسین سہتو کندھ کوٹ،کاشف سعید شیخ لاڑکانہ اور مجاہد بلوچ ٹھٹہ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔