سرینگر—مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک شخص پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔جبکہ جموں میں دونوجوان کالے قانون کے تحت گرفتارکرلئے گئے، کے پی آئی کے مطابق ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے ڈورو میں صبح سویرے مقامی لوگوں نے ایک شخص کومردہ پایا۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد ساکن گنائی محلہ ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں جموںمیں بھارتی پولیس نے دونوجوانوں کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت طالب حسین اور شیراز احمد میر کے طورپر ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ طالب حسین اور شیراز احمد پونچھ اور راجوری اضلاع میں سات الگ الگ مقدمات میں ملوث ہیں۔