کراچی( صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے امیر حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔امیر صوبہ نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں حافظ نعیم الرحمن کی انجیو پلاسٹی کا آپریشن ہوا ہے جہاں وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں ۔
محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی، شہر کراچی اور پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہیں خصوصاً کراچی کی عوام حقوق کیلئے ان کی محنتیں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اغیار کے غلام اور مفاد پرست ٹولے کی سیاسی اجارہ داری کے خاتمے کی جدوجہد اور ”حق دو کراچی کو” مہم کی وجہ سے کراچی کے عوام کی دلوں میں حافظ نعیم الرحمن کیلئے بے پناہ محبت موجود ہے ۔ اللہ تعالی حافظ صاحب کو جلد اور مکمل صحتیاب کرے آمین۔