کراچی(صباح نیوز)الخدمت کراچی کا” شعبہ کمیونٹی سروسز”جہاں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی خدمت میں مصروف ہے ،وہیں اس کی میت بس سروس شہربھر میں لوگوں ازراں نرخوں پر سہو لتیں پہنچا رہی ہے۔ کراچی میں ”الخدمت میت ”بس سروس ملک کی سب سے بڑی بس سروس ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر الخدمت کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے اپنے خصوصی بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی میت بس سروس کا آغاز ایک بس سے مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے 1968میں خالق دینا حال سے کیا تھا۔
میت بس سروس شروع کرنے کا مقصد لوگوں کو شہر کراچی اوراس کے گردو نواح میں مشکل وقت میں سفری سہولتیں پہنچانا تھا۔تاہم ابتدا میں ان بسوں کی تعداد قلیل تھی ،مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ ہو گیا اور آج الحمد للہ 20 میت بسوں کا کارواں لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔یہ بسیں شہری ضروریات کے لحاظ سے اب بھی کم ہیں ،ان میں اضافے کی ضرورت ہے ۔قاضی سیدنے کہ الخدمت کا شعبہ کمیونٹی سروسزاہم اور مختلف نوعیت کے کام کر رہا ہے ۔ کمیونٹی سروسز کا شعبہ الخدمت کے 8شعبہ جات میں سے ایک ہے اور میت بس سروس اس کا حصہ ہے ۔اہل خیر الخدمت سے تعاون کریں تو میت بس سروس کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ صاحب ثروت لوگ الخدمت کے ساتھ اس منصوبے میں تعاون کریں ۔