ہندوستان جمہوری نہیں بلکہ ایک فسطا ئی ریاست ہے، سید عبداللہ گیلانی


اسلا م آباد(صباح نیوز) کشمیری رہنماء و کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر سید عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ ہندوستان جمہوری نہیں بلکہ ایک فسطا ئی  ریاست ہے ۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ طاقت کے بل پر دوسری قوم پر مسلط ہوکراپنا قبضہ جمائے رکھنا جمہوریت نہیں بلکہ فاشزم کا بد ترین مظاہرہ ہے ،انہوں نے کہاکہ کہ بے رحمی اور بے شرمی کے ساتھ لوگوں کے آ ئینی اور بنیادی انسانی حقوق پر شبخون مارنے کے لامتناہی سلسلہ کو دیکھتے ہوئے یوم جمہوریہ کے بجائے یوم عار منانابھارت کیلئے زیادہ مناسب ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ماہ جنوری میں ہونے والے سانحات چیخ چیخ کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ سوپور، گا وکدل، وندہاما، کپوار ہ یہ درد ناک سانحات جمہوریت کے نام نہاد چہرے پر وہ بدنما داغ ہیں جنہیں انسانی تاریخ کبھی بھلا نہیں پائے۔