مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ سے نہیں اللہ سے ڈریں فلسطینیوں کی عملی مدد کریں،فلسطین پر قابض اسرائیل بے دردی سے فلسطینیوں کو صحفہ ہستی سے مٹارہاہے جو ناقابل برداشت ہے،یوکرائن اور اسرائیل کی مدد کی جاسکتی ہے تو فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مدد کیوںنہیںکی جاسکتی،غزہ کے حالات ناقابل برداشت ہیںہزاروں بچوں خواتین کو بے دردی سے شہید کیاجارہے ایٹمی پاکستان کردار ادا کرے
ان خیالا ت اظہاراانھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ پانچ ماہ سے اسرائیل کے سینکڑوں جنگی طیاروں نے غزہ پر مسلسل بمباری کرکے غزہ کو تباہ اور ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور لاکھوں کو زخمی کیاہوا ہے اور اسلامی ممالک کے بے حس حکمران خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں،انھوںنے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک ناجائز اسرائیل کی جارحیت کو مدد کرسکتے ہیں تو اسلامی ممالک کے حکمران نہتے فلسطینیوں کی کیوںمدد نہیں کرتے کس سے ڈررہے ہیں اللہ سے ڈریں،انھوںنے کہاکہ فوری طورپر او آئی سی کا اجلاس بلاکر فلسطینیوں کی عملی مدد کے لیے فوج بھیجیں،انھوںنے کہاکہ پاکستان چونکہ اسلامی ممالک میںہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہاہے اور بانی پاکستان نے اسرائیل کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی تھی اس لیے پاکستان کو شایان شان کردار اد ا کرنا چاہیے۔