نوری آباد (صباح نیوز)نوری آباد ایم 9-موٹروے پر تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے رہائشی وین میں سوار ہوکر کراچی جارہے تھے، ایم-9 موٹر وے نوری آباد کے قریب وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 47 سالہ محمد غفار اور 42 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔