راشد قریشی کے بھائی عاقل قریشی کاانتقال نماز جنازہ محمد حسین محنتی نے پڑھائی

کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری و الخدمت کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی کے بڑے بھائی عاقل قریشی گزشتہ روز انتقال کرگئے ،مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد فاروقی فاطمہ جناح کالونی سے متصل گراؤنڈ میں جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی امامت میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ، نائب امراء کراچی برجیس احمد،عبدالوہاب،محمد اسحاق خان ،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان ،ڈپٹی سکریٹری کراچی انجینئر عبد العزیز،صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری، امیر ضلع ملیر محمد اسلام ، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید ، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری نجیب ایوبی ،جمعیت الفلاح کے محمد قمر خان ،صوبائی سکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری سمیت اہل محلہ ، عزیز واقارب ، رشتہ دار اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ دریں اثناء محمد حسین محنتی نے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم باعمل مسلمان اور چلتی پھرتی تحریک تھے ،خدا کے بندوں کو خدا سے جوڑنا ،لوگوں کے کام آنا ان کی شخصیت کا خاصہ تھا ،مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر رہے گا۔