مظفرآباد( صبا ح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ رمضان المارک رحمتوں برکتوں کے ساتھ سایہ فگن ہورہاہے بھرپور استفادہ کیاجائے،ماہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیاجائے،نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرہمیشہ کشمیری نفرت کا ریفرنڈم کرتے ہیں،ہندوستان طاقت کی بنیادپر کشمیریوںکو غلام نہیںرکھ سکتا،جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے ،باطل اورکرپٹ نظام مسائل کی جڑہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ ہمارے سارے کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،امت جت تک قرآن وسنت کے ساتھ جڑی رہی عروج پر رہی قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج پوری امت مسائل شکار ہے،کشمیراور فلسطین میں اسرائیل اور ہندوستان خون کی حویلی کھیل رہے ہیں اور امت کے حکمران خاموش تماشہ دیکھ ررہے ہیں،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی بزدل اور کرپٹ قیادت کو بدلنے کے لیے میدان عمل میں ہے،باطل نظام اور کرپٹ سیاسی مافیہ کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیںہوسکتے ،جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن کوشش کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں،معاشرے میں بکھیرے ہوئے لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی ہی نظام تبدیل کرنے کا علم لے اٹھی ہے۔