تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا ،سید صلاح الدین


اسلا م آباد:متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا ، شہداء کی قربانیوں کے ساتھ کسی کو بھی غداری کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وہ اتوار ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر و مرکزی نائب امیر غلام نبی نوشہری کی اہلیہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

سید صلاح الدین نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نوشہری کی اہلیہ محترمہ کی زندگی جدوجہد آزادی سے تعبیر تھی انہوں مولانا کے ساتھ آزادی کے سفر کا آغاز کیا وہ کشمیر کو آزاد ہوتے دیکھنا چاہتی تھی لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری اس وقت اپنے لہو سے آزادی کی تحریک میں ایک نئی تاریخ رقم کرہے ہیں ،بھارت اس تحریک کو دبانے کے لئے مختلف حربے اور  سازشیںرچار ہا ہے لیکن کشمیریو ںکے بلند حوصلوں کے سامنے ہمیشہ اس سے ناکامی کا سامنا رہا ہے تاہم انہوں نے ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپسی اتحاد کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔

انہوں نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان شہداء کی قربانیوں کے اصلی وارث ہیں اور کسی کو بھی ان قربانیوں پر سیاسی محل تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ کے لئے دعائے مغفرت  اور کشمیر کی آزادی کے خصوصی دعاء کی۔۔