برازیل، اومی کرون کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ


برازیلیا(صباح نیوز)برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے باعث کیسز میں اضافہ ہو گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برازیل کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برازیل میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 238 اموات ہوئیں۔ دوسری جانب بھارتی وزارت صحت نے کہا کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 525 اموات رپورٹ ہوئیں۔