آزاد کشمیر کے گریجویٹ، پوست گریجویٹ نوجوانوں کا انتظار ختم
آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے تحت1247 جریدہ افسران کی بھرتی شروع
آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن نے یکم اپریل تک درخواستیں طلب کرلی ہیں
مظفر آباد۔آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے 1247 جریدہ افسران کی بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم، اطلاعات، جنگلات، صحت، جیل خانہ جات،زراعت، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی،بہبود ترقی نسوا ں،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، خوراک اور دوسرے محکموں میں 1247 جریدہ افسران کی بھرتی کے لیے درخواستیں یکم اپریل تک طلب کی گئی ہیں ،آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ٹسٹ انٹرویو کے بعد موزوں امیدواروں کی تقرری کی سفارش کرے گا۔
آزاد جموں و کشمیر میں اتحادی حکومت نے آٹھ ماہ سے زائد عرصہ کے بعد بالآخر19 جنوری2024 کو چیئرمین اور تین ممبران پر مشتمل پبلک سروس کمیشن تشکیل دیا تھا ۔گزشتہ سال 17 نومبر آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بہار نے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کے لئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہدایت الرحمن کو اس کا چیئرمین بنا یا گیا ہے،
آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے دیگر ممبران میں سابق سیکرٹری خواجہ اعجاز حسین لون ،حافظ محمد ابراہیم عزیز اور سابق جج سعید بشیر بٹ شامل ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 1247 جریدہ افسران کی بھرتی کا اشتہار اس لنگ سےfile:///C:/Users/ftc/Downloads/2024.pdf
دیکھا جا سکتا ہے ۔