مسلمانوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک ملت بننے کی ضرورت ہے،ترکش نژاد جرمن عالم دین


سری نگر— ترکش نژاد ممتاز جرمن عالم دین شیخ اشرف آفندی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک ملت بننے کی ضرورت ہے، انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبے اسلام آباد کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کشمیریوں کی استقامت اور عزم وہمت کو سراہا ہے۔

شیخ اشرف آفندی کا خطاب سننے کیلئے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد پہنچنے ۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک ملت بننے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مصائب و مشکلات نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، غزہ ہو یا کہیں اور مسلمان مصائب کے ایک ناقابل تصور دور سے گزر رہے ہیں،ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو چھوڑ دیا ہے اور یہی ہماری مشکلات کی بنیادی وجہ ہے۔

شیخ اشرف آفندی نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات سے بھی آگاہ ہیں ، میں آپ (کشمیریوں) کے صبرو استقامت کو بھی سلام کرتا ہوں، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔