جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے نائب امیر مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ انتقال کرگئیں


اسلا م آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے نائب امیر اور ر یلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمزکے چیرمین مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ ہفتہ کو   انتقال کرگئیں، ان کی نمازجنازہ آج( اتوار کو)دن گیارہ بجے مسجد عبد اللہ بن عباس دفتر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نزد برما پل لہتراڑ روڑ ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور ہفتہ کو مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ تین عشرے قبل انہو ں نے اپنے شوہر کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیرہحرت کی تھی اور اس وقت پی ڈبلیوڈی کالونی اسلام آباد میں مقیم تھیں وہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ شامل رہیں ۔