مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک، 12 زخمی


جموں— مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے اضلاع ریاسی اور راجوری میں سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

 ضلع ریاسی کے علاقے ٹھکرا کوٹ میں تھب گالہ کے مقام پر ایک گاڑی کھائی میں جا گرنے سے دو افرادرسپال سنگھ اور گنیش سنگھ ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں ایک اور سڑک حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر ضلع راجوری کے علاقے پھلیانہ میں ایک ادھیڑ عمر خاتون کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی۔۔۔