جدہ : آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھیجیں تاکہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سے جدہ ملاقات کے دوران کیا۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں جعلی فوجی مقابلوں کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے علاقے میں کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اس کے حقیقی تناظر میں موثر انداز میں پیش کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے کردار کو سراہا ،