بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم  کل سے شروع ہوگی


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔

اس حوالے سے کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 26 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔