مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مزید 7افراد کی موت ہوگئی ہے


سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مزید 7افراد  کی موت ہوگئی ہے اس طرح کرونا وائرس  سے مرنے والوںکی مجموعی تعداد 4586ہوگئی ہے ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں کے 22ماہ میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والی افراد کی تعدادتقریبا6000 تک پہنچ گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 78ہزار 661ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور جمعرات کو 118سفر کرنے والوں سمیت مزید 5992افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 1920جبکہ کشمیر میں 4072افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر حکومت نے کرونا کو جواز بنا کر ہفتے میں تین دن لاک ڈاون لگانے کااعلان کیا ہے ۔ حکومت نے   جمعہ2بجے سے پیر صبح6بجے تک لاک ڈاون  کااعلان کیا ہے ۔ چیف سیکریٹری کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے جموں کشمیر میں جمعہ2بجے سے پیر صبح6بجے تک غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ لاک ڈائون کا اطلاق نہ صرف مسافر ٹرانسپورٹ پر ہوگا بلکہ پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔