سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ نام نہاد بھارتی پرچم کی توہین کے الزام پر بھی سزا دے گی ۔ فلیگ کوڈ آف انڈیا 2022 مقبوضہ کشمیر میں بھی نافذ کر دیا گیا ہے ۔
اس قانون کے تحت بھارتی پرچم کی توہین پر کارروائی ہوگی ۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی پرچم کے تقدس کو خصوصی طور پر برقرار رکھا جائے ۔کاغذی پرچم کو پھاڑا جائے اور ناہی زمین پر پھینکا جائے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ 26جنوری کی تقریبات کے دوران پرچم کشائی سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل کریں اور تقریبات کے دوران کاغذی پرچم کو پھاڑا جائے اور ناہی زمین پر پھینکا جائے ۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فلیگ کوڈ آف انڈیا 2022 اورقومی وقار کی بے حرمتی کی روک تھام سے متعلق قانون 1971 کی سفارشات پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں اور جموں کشمیر حکومت سے کہا ہے کہ بھارت کے پرچم سے متعلق 2002 کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پرچم کے استعمال سے متعلق قوانین پر عمل نہیں ہورہا