مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید3افراد مرگئے ہیں


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید3افراد  مرگئے ہیں اس طرح کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4575ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر میں 8ماہ بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4500پار کرگئی ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 74ہزار 772ٹیسٹ کئے گئے جن میں 71سفرکرنے والوں سمیت مزید 4651افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 12مئی 2021کو کورونا وائرس سے 4509افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 66ہزار 851ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کرونا ٹسٹ  مثبت قرار دئے گئے 4651افراد میں جموں میں 1546جبکہ 3105افرادکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔مثبت قرار دئے گئے 3105افراد میں 17بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 3088افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے 3105افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 957، بارہمولہ میں 633، بڈگام میں 411، پلوامہ میں 96، کپوارہ میں 209، اننت ناگ میں 253، بانڈی پورہ میں 139، گاندربل میں 171، کولگام میں 215 جبکہ شوپیان میں 21افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔