پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے پہلی ششماہی کے دوران5ارب96کروڑ82لاکھ ڈالر مالیت کے قرضے مل گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے موجودہ مالی سال2023-24کی جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران5ارب96کروڑ82لاکھ ڈالر مالیت کے قرضے مل سکے ہیں  جولائی تا جون کے پورے مالی سال میں پاکستان نے عالمی مالیاتی اداروں، دوست ممالک اور17ارب61کروڑ91لاکھ ڈالر کے قرضے لینے کے معاہدے کئے تھے اس طرح یکم جنوری2024سے 30جون2024کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان کو اب مذید 11ارب65کروڑ10لاکھ ڈالر کے قرضے ملنے باقی ہیں  اقتصادی امور دویژن کی جانب سے جاری کی گئی فارن اکنامک اسسٹنس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو5 ارب33کروڑ66لاکھ دالر کے قرضے ملنے ہیں اور پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران ان میں سے پاکستان کو2ارب24کروڑ53لاکھ دالر کے قرضے مل سکے ہیں اور اب بھی عالمی مالیاتی اداروں سے3ارب9کروڑ13لاکھ دالر مالیت کے قرضے ملنے  باقی ہیں  اسی طرح پاکستان کو دوست ممالک سے پورے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر88کروڑ25لاکھ دالر کے قرضے ملنے  ہیں اور جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کو ان میں 72کروڑ31لاکھ دالر کے قرضے دستیاب ہو سکے ہیں  اور جنوری تا جون کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان کو15کروڑ30لاکھ دالر کے مذید قرضے ملنے باقی ہیں پاکستان نے انٹرنیشنل فنانشل مارکیٹ میں 1ارب50کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کرنے تھے لیکن اب تک یہ ٹرانزیکشن مکمل نہ ہو سکی ہے اسی طرح پاکستان نے عالمی کمرشل بینکوں سے موجودہ مالی سال 2023-24کے دوران مجموعی طور پر4ارب50کروڑ دالر مالیت کے کمرشل قرضے حاصل کرنے ہیں اور پ[ہلی ششماہی کے دوران ان میں سے پاکستان کو کسی بھی عالمی کمرشل بینک نے کوئی کمرشل قرضہ فراہم نہیں کیا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 31مارچ2024تک پاکستان کو2ارب24کروڑ ڈالر کے قرض راہم کرنا ہے اور اس میں سے17جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کو70کروڑ ڈالر کی دوسری قسط فراہم کر دی ہے اور اب اس میں سے بقیہ1ارب70کروڑڈالر کی تیسری قسط  مارچ2024تک ادا کرنی ہے سمندر پار پاکستانیوں نے  جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران نیا پاکستان سرٹفکیٹس میں 49کروڑ14لاکھ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ سعودی عرب نے زرمبادلہ کے زخائیر میں اضافہ کرنے کیلئے پاکستان کو2ارب ڈالر مالیت کے ٹائم سیف ڈیپازٹس فراہم کر دئے ہیں فارن اکنامک اسسٹنس کی رپورٹ جولائی تا دسمبر میں بتایا گیا ہے کہ  عالمی بینک سے پاکستان کو93کروڑ80لاکھ دالر کا قرض فراہم کیا گیا ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے58کروڑ94لاکھ ڈالر مالیت کا قرض فراہم کیا گیا ہیایشیائی انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو8کروڑ30لاکھ ڈالر مالیت کا قرض فراہم کیا گیا ہیاسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پہلی ششماہی کے دوران 16کروڑ ڈالر کا مختصر مدت اور طویل مدت قرض فراہم کیا ہے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک فنڈ ن ے پاکستان نے2کروڑ78لاکھ ڈالرقرض فراہم کیا ہیجن دوست ممالک نے پاکستان کو قرض فراہم کیا ہے ان میں سعودی عرب نے59کروڑ51لاکھ ڈالر مالیت کی ادھار پیٹرولیم مصنوعات،  چین نے4کروڑ21لاکھ ڈالر،پاکستان اور چین کی مشترکہ جے ایف تھنڈر جنگی جہاز تیار کرنے  والی کمپنی CATICنے پاکستان کو50کروڑ83لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے فرانس نے 2کروڑ ڈالر، جرمنی نے1کروڑ دالر، جاپان نے1کروڑ73لاکھ ڈالر،کوریا نے1کروڑ23لاکھ ڈالر،  اور امریکہ نے2کروڑ50لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں فارن اکنامک اسسٹنس کی رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو2ارب63کروڑ68لاکھ ڈالر معاشی اصلاحات کے پروگراموں پر عمل درآمد کیلئے فراہم کئے ہیں 24کروڑ93لاکھ ڈالر مالیت کا ڈیویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ  پاکستان کو مل سکا ہیاسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو10کروڑ دالر کا مختصر مدت کا قرض فراہم کیا ہیجبکہ سعودی عرب نے سععودی آئل فیسیلیٹی کے تحت پاکستان کو59کروڑ51لاکھ ڈالر مالیت کی  ادھار پیٹرولیم مصنوعات فراہم کی ہیں جبکہ پاکستان کو رقیاتی منصوبوں کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مجموعی طور پر2ارب38کروڑ68لاکھ دالر مالیت کا قرض دستیاب ہو سکا ہے