سیکرٹری داخلہ سے برطانوی محکمہ داخلہ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)سیکرٹری داخلہ سے سائمن ریڈلے کی سربراہی میں برطانوی ہوم آفس کے وفد  نے  ملاقات کی ۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ  بھی موجود تھیں۔ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو مزید آگے بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں جعلی یونیورسٹیوں اور اسٹوڈنٹ ویزا پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔سائمن ریڈلے نے بتایا کہ  پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن/ ڈیجیٹیلائز کیا جا رہا ہے، جس سے سے ویزا کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔حال ہی میں مدت سے زائد قیام کی صورت میں فیس کو 800 ڈالر سے کم کر کے 400 ڈالر کر دیا گیا ہے،