اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان سے برآمدات میں اضافہ کیلئے سیالکوٹ کی برآمدی صنعتوں کو درآمد کئے جانے والے خام مال کی بینک گارنٹی پر صنعتی یوٹتوں کو ریلیز کرنے کی سہولت دیدی ہے. ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے ایس اار او نمبر30(i)2024کے تحت ایف بی آر نے سیالکوٹ ایکسپورٹ پراسنسنگ زون کیلئے رولز میں ترامیم کا مسودہ آرا کے حصول کیلئے جاری کر دیا ہے اور14دن کے اندر اندر ان پر موصول ہونے والی آرا کی روشنی میں انہیں حتمی شکل دے کر لاگو کر دیا جائے گانئی ترامیم کے تحت سیالکوٹ ایکسپورٹ پراسنسنگ زون کیلئے منگوائے جانے والے خام مال کو ان پر واجب الادا ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مالیت کے برابر بینک گارنٹی حاصل کر کے انہیں برآمدی صنعتی یونٹوں کو جاری کرنے اور اسے سے ہر پندرہ دن کے اندر اندر بنائے جانے والے مال جیسے برآمد کر دیا جائے گا اسی تناسب سے بینک گارنٹی انہیں واپس کر دی جائے گی اور جو مال ملکی مارکیٹ میں فروخت کیلئے سپلائی کیا جائے گا اس پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مالیت کو اس بینک گارنٹی میں سے منہا کر دیا جائے گا اور بقیہ رقم انہیں واپس کر دی جائے گی ریگولیٹری کلکٹر کو برآمد کئے جانے والے مال، ملکی مارکیٹ میں سپلائی کئے جانے والے مال اور اس وقت ان کے گوداموں میں موجود خام مال کی تفصیلات تسلسل کے ساتھ فراہم کرنا اور گوداموں میں سے خام مال لانے اور لیجانے کی بھی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر کو آن لائن مانیٹرنگ کی سہولت دینا ہوگیبورڈ نے سیالکوٹ کی برآمدی صنعتوں کو اپنے ہاں پیداواری عمل کی آن لائن مانیٹرنگ کا اہتمام کرنے کا پابند کر دیا ہے جس کے تحت ایف بی آر نے ہر صنعتی یونٹ کے اندر آن لائن آٹو میٹڈ سسٹم نصب کرنے کیلئے تمام خریدے گئے خام مال، اس سے بنائے جانے والے برآمدی مال، اس میں سے برآمدات کیلئے بھجوائے جانے والے مال اور اس میں سے ملکی مارکیٹ میں سپلائی کئے جانے والے مال کی کی ریکارڈنگ کرنے اور اسے براہ راست ایف بی آر کی مانیٹرنگ اور ریکارڈڈ شدہ کلپس کو ایف بی آر کیلئے دستیاب رکھنے کا پابند کر دیا ہے اس کے ساتھ ان کے گوداموں میں دستیاب خام مال کی آن لائن مانیٹرنگ کی سہولت ریگولیٹری کلکٹر کو فراہم کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے
Load/Hide Comments