پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان زراعت ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان ان خیالات کا اظہار پاکستان میں اٹلی کے سفیراینڈریس فرارس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نےان سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیراعظم نے دوطرفہ و اقتصادی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اٹلی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ اٹلی کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مائیگریشن، زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاحت میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اٹلی کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران مثالی تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنی سفارتی مدت کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اٹلی کی اقتصادی ترقی میں پاکستانیوں کے گراں قدر خدمات کوسراہا۔ وزیر اعظم نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی آئندہ ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔۔