سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ


کراچی(صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 200 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 16ہزار 500روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 172روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھائو 1 لاکھ 85 ہزار614 روپے ہو گیا۔