یکم جولائی سے 23دسمبر تک حکومت نے بینکوں سے3214ارب روپے کا قرض لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)نگران دور حکومت میں یکم جولائی سے لیکر23دسمبر تک کے دوران حکومت نے بینکوں سے3214ارب روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں وفاقی حکومت ن ے بینکوں سے 1019ارب روپے قرض لیا تھا اس طرح نگران دور حکومت میں بینکوں سے قرض لینے کی  کی مالیت میں 2195ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ،

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نگران دور حکومت میں پاکستان کے قرض لینے کی شرح ایک نئی بلندی تک جا پہنچی ہے اور موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی  جولائی تا دسمبرکے دوران حکومت نے  بینکوں سے3214ارب روپے قرض لیا ہے سال2021-22کے دوران پاکستان بینکوں سے 3324ارب روپے قرض لیاتھا۔