موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ سکولز کھل گئے


راولپنڈی(صباح نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ سکولز کھل گئے۔

شہر میں متعدد پرائیویٹ سکولز نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، شدید سردی اور دھند میں طالبعلم سکول جانے پر مجبور ہیں۔

پرائیویٹ سکولز کی من مانیوں سے تنگ والدین نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کی تھی۔