اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد،3ملزمان گرفتار


راولپنڈی(صباح نیوز) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت3ملزمان گرفتارکر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمدکی ۔جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمدکی گئی۔قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔پشین سے 510 کلو چرس برآمدکی گئی۔

چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی سے 335.6 کلو چرس برآمدکی گئی۔ خیبر سے چار مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس برآمدکی گئی۔پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمدکی گئی۔چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمدکی گئی۔

ایک اور کارروائی میں خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں بیوی چار بچوں سمیت گرفتارکئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔