ملتان میں کیمیکل فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے ایک چینی انجینئر ہلاک


ملتان(صباح نیوز) ملتان میں نجی کیمیکل فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے ایک چینی انجینئر  ہلاک جبکہ 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ملتان کی نجی کیمیکل فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج ایک چینی انجینئر جاں بحق جبکہ 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ دیگر متاثرہ مریضوں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

گیس لیک کا واقعہ گزشتہ رات انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمشنر ملتان 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔