لاہور (صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران کے پانچ شریک ملزمان کو بری کردیا۔رابعہ عمران اور علی عمران کو پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت کیس میں اشتہاری قراردے چکی ہے۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پانچ شریک ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بری ہونے والے ملزمان میں راجا محمد عثمان، اکرام، احسن اکرام اور عمر شمشاد سمیت دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے مقدمہ میں مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر رابعہ عمران اور علی عمران کو اشتہاری قراردے دیا تھا۔