کوئٹہ(صباح نیوز) الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ بلوچستان کے زیراہتمام نوشکی میں کیمونٹی سینٹر کا افتتاح جماعت اسلامی کے رہنما امیدوارصوبائی اسمبلی حافظ مطیع الرحمان مینگل اورالخدمت فائونڈیشن بلوچستان خواتین ونگ کی صدر یاسمین اچکزئی نے کیااس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی خواتین مائوں بہنوں کو ہنر بناکر معاشرے کا کارآمد شہری بناناچاہتی ہے ۔کمیونٹی سینٹر میں سلائی کڑائی کے کام کیساتھ دیگر ہنر بھی سکھائے جائیں گے ۔الخدمت فائونڈیشن بلوچستان بھر میں بیوائوں ،طلباء ،غرباء ومساکین کی مدد وخدمت اوریتیموں کی کفالت کرنے کیساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، ایمبولینس سروسزکیساتھ تعلیم وعلاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی روحانی سکون ،اللہ کی رضاوخوشنودی اور پریشان حال لوگوں کی خدمت ومددہوسکتی ہے ۔
مخیر حضرات سے الخدمت پراجیکٹس میں تعاون کی درخواست ہے۔جماعت اسلامی نوشکی کے صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار حافظ مطیع الرحمان مینگل اور یاسمین اچکزئی نے ربن کاٹ کرکے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کیا ۔کمیونٹی سینٹر افتتاحی تقریب میں نوشکی جماعت اسلامی والخدمت کے ذمہ داران و خواتین اورطالبات کثیر تعدادمیں شریک ہوئی۔ انہوں نے کمیونٹی سینٹر میں سلائی کڑائی کیساتھ لڑکیوں کی دینی تعلیم وتربیت کا بھی اہتمام ہوگا مقررین نے کہاکہ بلوچستان وسائل سے مالامال مگر عوام پریشان ہیں دوردرازعلاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کی ادارے نہیں ،لڑکیاں تعلیم وہنر سے محروم ہیں اگر حکومت اس جانب توجہ دیں تواس سے خواتین ولڑکیاں ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کو ہنر مند بناکر غربت بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ لڑکیاں خواتین ہنر مند بن کر غربت مالی مجبوری گداری وبے روزگاری سے بچ جائیں گھر والوں کیساتھ ملکر خاندان کی کفالت رزق حلال سے کریں ۔ تقریب کے اختتام مائوں بہنوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا اوردعائے خیر سے تقریب کااختتام ہوا