بلال یاسین قاتلانہ حملہ، میاں وکی کے گھروں پر چھاپے، 3 ملازم اسلحہ سمیت گرفتار


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں میاں وکی کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے میاں وکی کے تین ملازموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ میاں وکی چھوٹے بھائی مایا اور فیملی سمیت بیرون ملک فرار ہے۔بلال یاسین 31 دسمبر 2021 کو لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے، انہیں 2 گولیاں لگیں تھیں۔

ن لیگی ایم پی اے حملہ تحقیقات کے دوران 3 اسلحہ ڈیلرز سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ملزم ساجد خان عرف ساجد گرما نے سنسنی خیز انکشافات کئے تھے، اس نے اپنے بیان میں میاں وکی کے گن مین محسن گجر عرف محسن ملہو والے کی جانب سے قاتلانہ حملے کے لیے 2 پسٹل فخر عالم سے خریدے جانے سے متعلق اقرار کیا تھا، ساتھ ہی اس نے قتل کی سازش سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا تھا