کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری،حافظہ قرآن عافیہ صدیقی کا تاحال امریکی قید میں ہونا مسلم حکمرانوں کی امریکی غلامی وبزدلی کی دلیل ہے۔عوام الناس الیکشن میں دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں تاکہ مسائل کے گرداب سے نکل سکیں۔ مقتدرقوتوں نے پھر وہی لٹیروں ،مجرموں ،باربارملک وملت کاخانہ خراب کرنے والوں کو مسلط کرنے کی سازشیں شروع کر رکھی ہے۔ پی پی ،مسلم لیگ نے کئی بار حکومتیں کی مگر امریکی غلامی کو دوام دینے ،قرضوں ومسائل ،مہنگائی اورغربت میں اضافہ کے سواکونساکارنامہ سرانجام دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج بھی ہم پر انگریز کے وفادارمسلط ہے ۔
لاڈلوں ،امریکی دبائوپر ملک پر نااہل ناکام لوگوں کو مسلط کرنے کے بجائے حقیقی عوامی دیانت دار لوگوں کوجمہوری طریقے سے آنے دیاجائے ۔دیانت دار لوگوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنااور لاڈلوں کی راہ ہموار کرنے سے مسائل ومشکلات کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوگا ۔جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے قیام،عوامی تائیدوحمایت سے عوام کی خدمت کرنا ہے جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر سلگتے دیرینہ اجتماعی قومی مسائل کو حل کریگی بلوچستان سے غربت بیر وزگاری لاقانونیت جماعت اسلامی ختم کریگی۔عافیہ صدیقی سمیت بلوچستان کے لاپتہ افرادکو ہر صورت منظرعام پر لانا ہوگا لوگوں کے جگر گوشے لاپتہ ہورہے ہیں یہ جمہوریت نہیں فرعونیت اورآمریت سے بدتر ہے ۔ستر سال سے عوام کے ارمانوں خواہشات کاقتل کیاجارہا ہے اسلامی نظام اور اچھے دیانت دارلوگوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے دیانت دارلوگوں کوبدنام ،ہیروکو زیرواورزیروبدنام مستردلوگوں کو ہیروبناکر زبردستی عوام خواہشات قانون وآئین کے برخلاف مسلط کرنا عوام ملک وملت کیساتھ دشمنی ہے۔
ملک میں صرف ایک ادارہ ترقی کررہا ہے فعال ہے ملک کے وسائل واقتدار اوراختیارات پر قابض ہیں باقی پوراملک ،ادارے ،سیاست ریاست ،عدالت ،جمہوریت ،معیشت تباہ وبرباد اوربدنام ہور ہاہے جس ملک میں انصاف بھاری سرمایہ سے مل رہا ہو،حکومت عوام کے بجائے خفیہ طاقتیں بنارہی ہو عوام کے بجائے امریکہ یا کسی اور کے اشاروں پر نظام چل رہا ہو کعبہ کے بجائے واشنگٹن کو قبلہ بنایاگیا ہے وہاں ترقی نہیں تنزلی تباہی وبربادی اوربدنامی ہوگی ۔جماعت اسلامی قوم کو امریکی آلہ کاروں ،لٹیروں ،بدنام ورسوااور مسلط شدہ جعلی حکمرانوں سے نجات دلانے اورعوامی قوت سے اسلامی نظام قائم کرنا چاہتی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کوکامیاب بنادیں تاکہ غلامی بربادی پریشانی سے نجات مل سکیں