پی آئی اے نجکاری،لاہور ہائیکورٹ کی دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت


لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری نبیل جاویدکی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کو روزمرہ امور چلانے کااختیارہے۔

نگران حکومت پالیسی معاملات پرفیصلے نہیں کرسکتی،نگران حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کافیصلہ کیا۔عدالت نے کیس پر مزیدسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

نگران وزیرنجکاری فواد حسن فواد کے مطابق پی آئی اے کے 34 طیاروں میں سے 15 گراؤنڈ ہیں،پی آئی اے ماہانہ 12.77 ارب روپے جبکہ یومیہ 50 کروڑ روپے نقصان کر رہا ہے اور 2012 سے اب تک 7 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات کر چکا ہےاور جون 2023 تک مجموعی نقصانات 713 ارب تک پہنچ گئے۔