بلوچستان، 3 کاروں میں تصادم سے 2 افراد جھلس کرجاں بحق، 5 زخمی


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں کوئٹہ قلعہ سیف اللہ شاہراہ پر تین کاروں میں تصادم میں 2افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والی کار بے قابو ہوکر 2گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد 2 کاروں میں آگ لگ گئی جبکہ تیسری کار کھائی میں جا گری۔