لاہور (صباح نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین خود عدم استحکام کا شکارہیں وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحر یک عدم اعتماد لاکر بھی ناکام ہی ہوں گےََ۔(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیںاپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں۔
آئینی مد ت پورا کر نا تحر یک انصاف کا بھی آئینی اور جمہوری حق ہے۔ عوام نے عمران خان کو بھی پانچ سال کے لیے اپنا وزیر اعظم بنایا ہے۔ کسی لانگ اور شارٹ مارچ سے حکومت کو پہلے کوئی خطرہ رہا ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے گور نر پنجاب کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کیے جانیوالے اقدامات اور محکمے کی کار کردگی کے بارے میں بتایا۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے اور اسی ویژن کے تحت پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے لیے اختیار ات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد یقینی طور پر عوام کے مسائل انکے گھر وںکی دہلیز پر حل ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ عوام کی مضبوطی تحر یک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے دن سے ہی حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر انکے احتجاج اور مارچ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی انکی حکومت کے خاتمے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
اُنہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں اس لیے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحر یک عدم اعتماد لانے کا مشن بھی اپوزیشن کا ایک خواب ہی ہے جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ ہر لحاظ سے قابل تعریف اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک ٹویٹ کے دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور دیگرمظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کے ان مظالم پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی شر مناک ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی اداروںکو اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے