ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں3 نوجوان گرفتار


 سری نگر— بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نوجوانوں  اعزاز احمد شیخ ولد عبدالرشید، معراج احمد ولد مقصود احمد اورگلشن ولد محمد شریف کو گرفتار کیا۔

فوج نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کے کارکن قراردیاہے۔ اعزاز احمد شیخ ولد عبدالرشید کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک سکول ٹیچر ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شدگان سے اسلحہ بھی ملا ہے ۔