احمدیار(صباح نیوز ) تیزرفتار آئل ٹینکر کی زد میں آکر55سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی تفصیلات کے مطابق بس اسٹینڈ کے نزدیک تیزرفتار آئل ٹینکر نے سڑک کراس کرتی 55سالہ (س) بی بی کو کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلی گئی ریسکیو1122اہلکاروں نے خاتون کی ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا نامعلوم ڈرائیو ر آئل ٹینکر جائے حادثہ پر چھوڑ کرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے