وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا ء کا استقبال کیا ۔

آئی ایس آئی سیکریٹریٹ میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتِ حال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔