سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی جانب سے دبئی میں پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد


اسلام آباد (صباح نیوز)سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ( آئی ایس ایف سی) کے زیراہتمام دبئی میں پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ۔سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ( آئی ایس ایف سی)دبئی میں پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کی میزبانی کی ہے ،تقریب پاکستان کی صلاحات کو پیش کرنے اور معیشت کے اہم شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے منفرد توجہ کے ساتھ منعقد کی ہے ۔

افتتاحی دن، روڈ شو نے بڑی تعداد میں عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اس تقریب کی طرف راغب کیا۔ ایس آئی ایف سی کے عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان میں بے پناہ امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں کو اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ ایس آئی ایف سی کے اس اقدام نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور مصروفیات کے دوران، سرمایہ کاروں کی کمیونٹی کو ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی، پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے، 30 پاکستانی فرموں نے اپنے پراجیکٹ کی تجاویز اور حکمت عملیاں پیش کیں جن میں زراعت، آئی ٹی اور توانائی سمیت مختلف ڈومینز شامل تھیں۔

اس تقریب میں ایک سٹرکچرڈ پینل ڈسکشن بھی شامل تھی جس میں سرکاری اور نجی ماہرین نے شمولیت کی اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے مقابلے میں سرمایہ کاری کے منظر نامے کی ترکیب اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر رائے دی۔ میگا روڈ شو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا شو ہے جو عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرے گا اور توقع ہے کہ ایس آئی ایف س کی کوششوں کی ترغیب میں معاون ہو گا۔