اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا اعلی سطح کا وفد سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا۔ وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ،سابق وزیرمملکت علی محمد خان ، بیرسٹر سیف، جنید اکبر شامل تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دروفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے بھی مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقات کی ۔ان کی رہائشگاہ پر گئے اور مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا سرفراز بگٹی نے اظہار تعزیت کے علاوہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان سے متعلق گفتگوکی۔