خیبر،چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، 3اہلکار زخمی


خیبر(صباح نیوز)ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ تیراہ  کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 3اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ خودکش دھماکے میں فورسز کے 3جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق  زخمی ہوئے ہیں۔